بلوچستان کے صنعتی ادارے حب میں درگاہ شاہ نورانی سے آنے والی زائرین کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس سے 2 افراد ہلاک اور 20سے زائد زخمی ہوگئے۔
~
اتوار کی شب درگاہ شاہ نورانی سے واپسی پر تیز رفتاری کے سبب زائرین کی بس شاہ نورانی کراس کے قریب موسلی چڑھائی کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ سمیت 2 ہلاک اور 20سے زائد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔
زخمیوں میں سے 6کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
حادثہ کی اطلاع ملنے پر ایدھی ایمبولینس ریسکیو ٹیم کے ساتھ جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔
پولیس کے مطابق زائرین کی بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، زائرین شاہ نورانی کے مزار سے واپس آ رہے تھے۔
حادثے کا شکار ہونے والے زائرین کا تعلق کراچی سے ہے۔ زخمیوں کو گورنمنٹ جام غلام قادر اسپتال منتقل کردیا گیا۔