ایران میں فورسز پرحملہ ، 10 اہلکار ہلاک،جیش العدل نے ذمہ داری قبول کرلی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ایران میں آج بروز ہفتہ 26 اکتوبر کو خاش شہر کے علاقے گوہرکوہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایرانی فورسز کے 10 اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

ایرانی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فورسزپرمذکورہ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے اور فوجیوں کی ہلاکت کی تحقیقات کیا جائے ۔

کہا جارہا ہے کہ ایرانی فورسز کی گاڑیاں گوہرکوہ میں نقل و حمل کے محور پر سفر کر رہی تھیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 10 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب ایران کیخلاف سرگرم مسلح تنظیم جیش العدل نے گوہرکوہ میں ایرانی فورسز پر حملہ و 10 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

جیش العدل کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہا کہ آج بروز ہفتہ 26 اکتوبر دوپہر کو گوہرکوہ کے داخلی راستے پر ایرانی فورسز کی دو گاڑیوں پر حملے کرکے گاڑیوں میں سوار تمام اہلکاروں کو ہلاک کر دیا اور دونوں گاڑیاں تباہ کر دئیے ۔

بیان میں حملے میں ہلاک 10 اہلکاروں کے نام بھی جاری کریئے۔جن میں کیپٹن نعمت اللہ نوری، ساکن زابل، مہدی فروشانی ساکن شہر خمینی، صالح نوربخش حبیب آبادی ساکن اصفہان، پویا صالحی یلمہ علی آبادی ساکن مبارکہ، تھرڈ لیفٹیننٹ ایمان درویشی، ساکن کلالہ، علیرضا آقاجانی امیرہندہ ساکن لاہیجہ، تھرڈ لیفٹیننٹ مہدی خموشی علی آبادی، ساکن مشہد، علیرضا علی زادہ ساکن شیراز، ہادی زراع باغبیدی، ساکن یزد، پویا رحمت طلب ضیابری ساکن رشت شامل ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment