انسانی حقوق کے سرگرم کارکن اور بلوچ جبری گمشدگیوں کیخلاف متحرک تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے سیکر ٹری جنرل سمی دین بلوچ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی سے باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کرلی ہے۔
اس سلسلے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے آفیشل ہینڈل پر ایک پوسٹ میں اسے بی وائی سی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ہے۔
بی وائی سی نے اپنے پوسٹ میں کہا ہے کہ سمی بلوچ کی باضابطہ طور پربی وائی سی میں شمولیت پر بلوچ یکجہتی کمیٹی سمی بلوچ کوخوش آمدید کہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سمی دین بلوچ گزشتہ 15 سالوں سے جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم کارکن ہیں۔ وہ ایک فرنٹ لائن ڈیفنڈر اور بلوچ نسل کشی کے خلاف عالمی آواز ہے۔
دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سمی بلوچ نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے تاہم اس کی باقائدہ تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔