کوئٹہ میں پاکستانی فوج کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کوئٹہ میں پاکستانی فوج کے ہیڈکوارٹرز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب کوئٹہ میں قابض پاکستانی فوج کے ہیڈکوارٹرز کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوںنے کہا کہ سرمچاروں نے پاکستانی فوج کے ہیڈکوارٹرز پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغ کر کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا، دھماکوں کے نتیجے میں چھ دشمن اہلکار زخمی ہوگئے جن میں شدید زخمی بھی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔

Share This Article
Leave a Comment