کوئٹہ: پشین اسٹاپ کے قریب راکٹوں سے حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم سمت سے 3 راکٹ داغے گئے تاہم حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کوئٹہ پولیس نے بتایا کہ کوئٹہ میں نامعلوم سمت سے ایس سی ئیڈ کوارٹر کے قریب راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔

حکام کے مطابق 2 راکٹ گیٹ کے قریب سڑک پر گرے جب کہ ایک راکٹ دیوار کو لگا۔

پولیس نے بتایا کہ راکٹ حملوں کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں علاقے کو گھیرے میں لے اس حوالے سے تفتیش شروع کردی ہے۔

راکٹ حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment