بلوچستان کے علاقے پنجگور میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام جبری گمشدگیوں کے خلاف ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکا نے شہید جاوید چوک سے ریلی نکالی جو شہر کے مختلف مقامات سے گزری۔
مظاہرین نے لاپتہ افراد کے تصاویر اٹھا رکھے تھے اور لاپتہ افرد کی بازیابی کا مطالبہ کر رہے تھے ۔
پنجگور میں موبائل سروس بھی متاثر رہی ،اس سے قبل بھی جن جن علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے وہاں پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کی اور شہر میں موبائل سروسز بند کردئیے گئے ۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مہم، “خاموشی توڑنا: جبری گمشدگیوں کے خلاف کھڑے ہونا” کے عنوان سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہےجہاں اس سے قبل کراچی، حب چوکی، خضدار، تربت اور پنجگور میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔