انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالنگا جیورجیوا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر میں حکومتوں نے 10 ہزار ارب ڈالرخرچ کیے ہیں۔
آئی ایم کی سربراہ نے کہا کہ انھیں اس سے بھی زیادہ کرنے کی ضرورت تھی۔ لیکن ساتھ ہی انھوں نے خبردار کیا کہ 10 کروڑ لوگ انتہائی غربت کا شکار ہو سکتے ہیں۔
اپنے بلاگ میں انھوں نے کہا کہ یہ اچھی خبر ہے کہ حکومتوں نے زندگیاں اور روز گار بچانے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں۔ تاہم انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا بحران ان لوگوں پر زیادہ اثر انداز ہو رہا ہے جو پہلے ہی زیادہ غیر محفوظ ہیں۔
انھوں نے یہ بھی دہرایا کہ بحالی کے دوران حکومتوں کی طرف سے مزید امداد کی ضرورت پڑے گی، جس میں پیلتھ کیئر بھی شامل ہے تاکہ مستقبل کی وباو¿ں کو روکا جا سکے۔