تربت میں آئی ای ڈی حملے میں پاکستانی فوج کے 2 اہلکار ہلاک کردیئے ، بی ایل اے

0
17

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ پانے ایک پریس ریلیز میں تربت آئی ای ڈی حملے میں پاکستانی فوج کے 2 اہلکار وں کی ہلاکت کی ذمہ داری قوبل کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تربت میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بناکر تباہ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز تربت کے علاقے ھیرآباد میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کی زد میں آنے سے دشمن فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ کم از کم تین زخمی ہوگئے۔

انہوںنے کہا کہ دھماکے کے بعد قابض فوج نے حسب معمول مذکورہ مقام کا گھیراؤ کرکے اپنے نقصانات چھپانے کی کوشش کی۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here