بلوچستان کے علاقے لورالائی میں کوئٹہ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے گاڑی میں سوار 2 افراد کو اغوا کرلیا۔
ردعمل پر مغوی کے اہلخانہ اور عزیزوں نے احتجاجاً نیشنل ہائی وے کو کمشنری کے مقام پر بلاک کردیا۔
لورالائی روڈ کے بندش سے نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔
روڈ کی بندش سے مسافر ودیگر مال بردار گاڑیاں پریشان ہیں۔
وقوعہ لورالائی کبابش ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں پہلے گاڑی پر فائرنگ کرکے نامعلوم افراد نے 2 افراد کو اغوا کرلیا۔
مغویوں کی شناخت اکمل ،سلیمان خیل کے نام سے ہوئی جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے واقعہ رشتے کا تنازع ہے۔