بلوچستان کے علاقے گنداخہ اور ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مستونگ سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔~گنداخہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گنداخہ تھانہ کے حدود باغٹیل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محمد اقبال مگسی اور ذوالفقار علی مگسی کو قتل کر دیا۔
دونوں نوجوان جھل مگسی کے علاقے کوٹ مگسی کے رہائشی بتائے جارہے ہیں جو کہ شہدادکوٹ سندھ سے واپس اپنے گائوں جارہے تھے ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال اوستا محمد منتقل کر دیا۔
واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
دوسری جانب ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں شہر کے اندر موٹر سائیکل سوار مسلح افرادکی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شلا بگٹی کے نام سے ہوگئی ہے جس کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ ریاستی حمایت یافتہ مسلح گروہ جسے مقامی سطح پر ڈیتھ اسکواڈ کہا جاتا ہے کا ایک اہم کارندہ تھا۔
کہا جارہا ہے کہ شلا بگٹی فوجی آپریشن میں فوجی معاونت سمیت جبری گمشدگیوں اور چوری ، ڈکیتی اور سماجی برائیوں میں بھی ملوث تھا۔
دریں اثنا مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ سے ایک لاش برآمدہوئی ہے۔
کہا جارہا کہ لیویز تھانہ کھڈکوچہ قمر ایریا میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کرلیا گیا ہے ۔
لاش کومزید کاروائی کےلیے نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔