بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پوسٹ میں دکی میں کانکنوں کی بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات دکی میں 20 غریب کان کنوں کا بہیمانہ قتل ایک اور سیاہ یاد دہانی ہے کہ بلوچستان مکمل طور پر لاقانونیت کی سرزمین بن چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہاں غریب مزدوروں سے لے کر عام محنت کشوں سے لے کر سیاسی کارکنوں تک کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ جوں جوں تصادم بدصورت ہوتا جاتا ہے، فوجی موجودگی، سیکیورٹی آپریشنز کے نام پر پیسے اور بدعنوانی میں اضافے کا امکان بڑھتا جاتا ہے۔ میری دعائیں اور خیالات کل رات کے سانحے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔