ڈھاڈروقلعہ سیف اللہ میں فائرنگ،ہرنائی میں کوئلہ کان حادثہ ، خاتون سمیت 4 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر اور قلعہ سیف اللہ میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ہرنائی میںکوئلہ کان حادثے ایک کانکن ہلاک ہوگیا۔

قلعہ سیف اللہ میںپسند کی شادی کرنے پر والد نے بیٹی کو شوہر سمیت قتل کردیا۔

لیویزذرائع کے مطابق قلعہ سیف اللہ گوال اسماعیل زئی میں سسر نے فائرنگ کرکے داماد اور بیٹی کو قتل کردیا۔

لیویز نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

کہا جارہا ہے کہ پسند کی شادی کرنے پر والد نے بیٹی کو شوہر سمیت قتل کردیا۔

ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیاگیا۔

دوسری جانب ڈھاڈرمیں ڈکیتی کی واردات میںڈاکوں کی فائرنگ سے باپ ہلاک جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈھاڈر میں سخی تنگو کے قریب پولیس ایریا میںسنی سے کوئٹہ بکریاں لے جانے والے مزدا گاڑی پرڈاکوئوں نے ڈکیتی کی غرض سے فائرنگ کی۔جس نتیجے میں گاڑی میں سوار باپ بیٹے فائرنگ کی زد میں آگئے۔

گولی لگنے سے باپ موقع پر ہلاک جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا۔

ہلاک شخص کی شناخت کبھڑ خان جبکہ زخمی کی شناخت صدام حسین ولد کھبڑ خان کے نام سے ہوئی ہے ۔

ہلاک و زخمی ہونے والوں کا تعلق جتک قبائل سکنہ منگچر سے بتایا جارہا ہے ۔

مقامی پولیس نے لاش اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

دریں اثنا ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلہ کان میں مٹی کاتودا گرنے سے ایک کانکن ہلاک ہوگیا۔

ریسکو ذرائع کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلہ کان میں میٹی کاتودا گرنے سے ایک کانکن ہلاک ہوگیا۔

کانکن کی لاش مزدوروں نے کوئلہ کان سے نکال کر رورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ منتقل کیا ۔

ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کیا گیاجس کا تعلق افغانستان سے بتایا جارہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment