مستونگ میں پاکستانی فوج پر حملے میں 8 اہلکار ہلاک کیے، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں مستونگ میں پاکستانی فوج کے 8 اہلکار وں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں قابض پاکستانی فوج کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا، جن میں دشمن فوج کے 8 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ ایک بکتر بند گاڑی تباہ اور چار گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوںنے کہا کہ اسپلنجی کے علاقے گونڈین مَرو میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گھات لگاکر قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو بھاری و خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، دشمن فوج کی ایک ٹرک سمیت چار گاڑیاں حملے کی زد میں آئیں، جس کے نتیجے میں دشمن کے آٹھ اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ دو گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

دریں اثناء حملے کی زد میں آنے والی قافلے کی کمک کیلئے پہنچنے والی دشمن فوج کی ایک بکتر بند گاڑی کو بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں کے ایک اور دستے نے ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بکتر بند مکمل تباہ ہوگیا، جبکہ اس میں تین دشمن اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ آئی ای ڈی حملے کے باعث دشمن فوج پیش قدمی کرنے میں ناکام ہوگئی۔

بیان میں کہا گیا کہ حملے کے بعد مذکورہ علاقے میں دشمن فوج کے ہیلی کاپٹر پہنچے، تاہم بلوچ سرمچاروں منظم منصوبہ بندی کے تحت حملوں کے بعد اپنے محفوظ ٹھکانوں کو منتقل ہوگئے۔

انہوںنے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچ وطن کی آزادی تک ہماری مسلح مزاحمت جاری رہیگی۔

Share This Article
Leave a Comment