بلوچستان کے علاقے خاران میں فائرنگ اور لورالائی میں ٹریفک حادثے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
خاران میں گذشتہ شام مغرب کے بعد نامعلوم مسلح افراد نے چیف چوک میں فائرنگ کرکے شفیع محمد یلانزئی نامی شخص کو قتل کردیا۔
حملے کے بعد نامعلوم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
نعش کو ضروری کارروائی کیلئے ڈی ایچ کیو منتقل کیاگیا ۔
دوسری جانب لورالائی میں کوئٹہ روڈ سرکی جنگل کے مقام پر دو موٹرسائیکلوں کی آپس میں ٹکرانے سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ولی خان ولد حکیم عمرزئی ساکن سرکی جنگل سے ہوئی جبکہ زخمی کی شانخت محمد طاہر ولد مولوی شکور کاکڑ ساکن سرکی جنگل کے نام سے ہوئی ہے۔
ہلاک اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔