بحیرہ بلوچ میں نیا طوفان، الرٹ جاری کردیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

این ڈی ایم اے نے بحیرہ بلوچ میں ممکنہ طوفانی صورتحال کا الرٹ جاری کردیاہے۔

این ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق موجودہ سسٹم ساحلی طوفان میں تبدیل ہونے اور ممکنہ طوفان بھارت سے شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ممکنہ طوفان پیداکرنے والاسسٹم لکشدیپ وادی انڈیا کے قریب ہے یہ سسٹم اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں ساحلی پٹی سے ٹکرا سکتا ہے۔

دوسری جانب بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا جس کے تحت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں سے جل تھل ایک ہوگیا۔

کوئٹہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے خنکی میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات نے آج یعنی منگل کو بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 6 اضلاع میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں سب سے زیادہ بارش وادی کوئٹہ میں 9 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، وادی کوئٹہ اور گردونواح میں پیر کی صبح گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔

بلوچستان کے شمالی علاقوں توبہ اچکزئی، شیلاباغ، توبہ کاکڑی، پشین، نوشکی، قلعہ عبداللہ میں بھی بارش ہوئی، نوشکی کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور سڑکوں پر پانی آجانے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، خضداراور کوئٹہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ بارش کی توقع ہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment