بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور اوتھل میں مختلف حادثات و واقعات سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
کوئٹہ میں کاسی روڈ پر ٹریکٹر ہوٹل کے اندر گھس گیا جس کے نتیجے میں ہوٹل میں بیٹھے 2افراد ہلاک اور 5شدید زخمی ہوگئے ۔
آج پیرکے روز کاسی روڈ خدائیداد چوک پر واقع ایک ہوٹل میں تیز رفتار ٹریکٹر بے قابو ہوکر اند گھس گیا جس کے نتیجے میں ہوٹل میں بیٹھے 2 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی علاقے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی ٹریکٹر ڈرائیور کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا ۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں واٹر ٹینکر ڈرائیوروں کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں۔
دوسری جانب اوتھل میں آہورہ کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے2 موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگئے۔
اس حوالےسے ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار کی شب رات گئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ اوتھل آہورہ کے قریب تیز نامعلوم گاڑی نے موٹر سائکل کو ٹکر ماری دی جس کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگئے۔
لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل منتقل کردی گئیں جہاں ان کی شناخت رسول بخش اور جمیل احمد کے نام سے ہوئی ہے۔