بلوچستان کے علاقے مشکے اور وڈھ میں ندی میں ڈوبنے و روڈ حادثے میں بچہ سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
اتوار کے روز مشکے کے علاقے قلات چیر کے چار بچے نہانے مشکے ندی گئے تھے جہاں دو بچے پانی میں ڈوب گئے۔
باقی دو بچوں کے شور مچانے سے راہ گیرنے آکر دونوں بچوں کو پانی سے نکالا جن میں ایک بچہ زید ولد نوید ساکن قلات چیر مشکے جان کی بازی ہار گئے اور دوسرے کو ہسپتال پہنچا کر فوری طبی امداد دیگر اس کی زندگی کو بچایا گیا۔
دوسری جانب خضدار کے علاقے وڈھ سونارو میں تیز رفتارمزدا ٹرک کو حادثہ پیش آنے کے بعد ایک شخص ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
خضدار کے علاقہ تحصیل وڈھ سونارو میں تیز رفتارمزدا ٹرک کو حادثہ پیش آیا۔
حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہلاک ،چار زخمی ہوگئےجنہیں فوری پردراکھالہ ایم ای آر سی سینٹرریسکیو کرکے فرسٹ ایڈ اور طبی امداد دینے کے بعد لاش کو لسبیلہ روانہ کردیاگیا۔
زخمیوں کومزید علاج کیلئےٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کردیاگیاہے۔