تربت میں فائرنگ سے سابق ایگریکلچر افسر ہلاک،بارکھان سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں فائرنگ سے سابق ایگریکلچر افسر ہلاک ہوگیا جبکہ بارکھان سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔~تربت شہر میں لال جان کالونی میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ریاض ولد یار محمد ساکن پنجگور جوکہ زراعت کالونی تربت میں مقیم ہیں انہیں ہلاک کردیا۔

مقتول سابق ایگریکلچر افسر ریاض احمد سکنہ خدابادان حال تربت میں رہائش پذیر تھے۔ واقعے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں، تاہم پولیس نے ابتدائی شواہد اکھٹا کرکے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب بارکھان یونین کونسل گلودامن میں ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق نوجوان کے پورے جسم پر گہرے زخم ہیں۔

لاش کو بی ایچ یو رکھنی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے، ورثہ کی تلاش جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment