کوئٹہ: ریاستی فورسز کا نہتے عوام پرفائرنگ ، 2افراد ہلاک

0
29

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے چشمہ اچوزئی میں ریاستی فورسز کی فائرنگ سے2افراد ہلاک جبکہ15زخمی ہو گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق چشمہ اچوزئی سے فائرنگ میں زخمی ہونے والے افراد ٹراما سنٹر سول اسپتال زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق چشمہ اچوزئی میں انٹی انکروچمنٹ ٹیم اور پولیس اہلکاروں پر حملے کے نتیجے میں واقعہ رونما ہوا جبکہ علاقے کے لوگوں کا الزام ہے کہ پولیس کی جانب سے ناصرف چادر اور چار دیواری کے تقدس پامال کیا گیا بلکہ ان پر پولیس کی جانب سے سیدھی گولیاں چلائی گئیں جس کے نتیجے میں متعددافراد زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعہ کے دوران صحافی جمال ترکی ودیگر پر بھی پولیس کی جانب سے تشدد کی اطلاعات ہیں۔

دریں اثنا علاقے کے لوگوں نے احتجاجا ًبلیلی کے مقام پر کوئٹہ چمن شاہراہ کو بلاک کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here