حب و اوتھل کے قریب مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے حب اور اوتھل کے قریب دو مختلف سڑک حادثات میں ایک بچہ سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہفتہ کے روز حب پیرکس روڈ حبکو عباس گوٹھ کے قریب تیز رفتار آ لٹو کار الٹنے کے نتیجے میں 14سالہ انیس نامی نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ اوتھل کلمتی اسٹاپ کے قریب تیز رفتار مزدہ ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیاں تصادم کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار ابو بکر ولد محمد اور غلام رسول ولد محمد علی سکنہ کنڈیارو اوتھل ہلاک ہوگیا۔

لاشیں اسپتال منتقل کر نے اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment