گوادر سے 2 افراد جبراً لاپتہ،خضدار سے لاپتہ لیویز اہلکار بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر و سی پیک مرکز گوادر سے پاکستانی فورسز نے 2 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے جبکہ خضدار سے ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والا لیویز اہلکار بازیاب ہوگیا۔

گوادر سے فورسز نے دورو کنڈگ چیک پوسٹ پر 2 نوجوانوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مذکورہ افراد کی شناخت شعیب ولد مراد محمد سکنہ دشت اور کمال ولد حاجی داد محمد سکنہ دشت کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

مذکورہ افراد کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اپنے گھر کی جانب سفر کررہے تھے۔

خیال رہے گذشتہ کئی روز سے دشت اور گوادر کے علاقے فوجی آپریشن کی زد میں ہیں جہاں آبادیوں پر چھاپے مارے گئے ہیں جبکہ اس دوران جبری گمشدگیوں کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب خضدار کے علاقے زہری سے ایک ماہ قبل لاپتہ نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

لیویز اہلکار غلام یاسین ولد ماسٹر عبدالغنی موسیانی 31 اگست 2024 کو زہری بلبل لیویزچوکی سے پراسرار طور پرلاپتہ ہوگئے اور آج خضدار سے بازیاب ہوکرخیروعافیت سے اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

خاندانی ذرائع نے لاپتہ لیویز اہلکار غلام یاسین موسیانی کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment