عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ایسے بہت کم شواہد ہیں جن سے یہ پتہ چلتا ہو کہ موسم کی تبدیلی کا کورونا وائرس کے پھیلاو¿ پر اثر پڑے گا۔
ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی پروگرام کے سربراہ مائیک ریان نے کہا ہے کہ ابھی ہمارے پاس ایسا کوئی ڈیٹا موجود نہیں ہے جس سے پتہ چلتا ہو موسم کی تبدیلی کے ساتھ وائرس زیادہ خطرناک طور پر پھیلے گا یا نہیں۔
کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاو¿ کے ابتدائی مراحل میں کچھ تجاویز میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ شاید گرم موسم وبا کے پھیلاو¿ کو کم کرے گا۔ لیکن پھر جیسے جیسے وبا نے شمالی نصف کرے میں بہار میں اپنا اثر بڑھایا یہ خیال ختم ہونے لگا۔
مائیک ریان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگوں کے پاس حفاظتی سامان کی عدم موجودگی عالمی سطح پر ایک مسئلہ رہے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ ملکوں میں صحت کے نظام کو بہت مشکلات کا سامنا ہے اور یہ بہت دباو¿ میں ہے۔