بلوچستان کے علاقے پنجگور میں فائرنگ اور کوئٹہ و تربت میں روڈ حادثات سے3 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
پنجگور کے علاقے ڈمب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے ڈمب میں بلوچی زبان کے معروف گلوکار رسول بخش پنجگوری کا بیٹا عمیر رسول بخش نامعلوم مُسلح گاڑی سواروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
لاش کوضروری کارروائی کیلئے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
دوسری جانب بلوچستان کے دارالحکومت کو ئٹہ کے علا قے بر وری میں مغربی با ئی پا س پر با راتیوں سے بھری بس گہری کھائی میں گر نے سے خاتون اور بچیوں سمیت5افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز کو ئٹہ کے علا قے بر وری میں مغربی با ئی پا س پر با راتیوں سے بھری بس گہری کھا ئی میں گر نے سے بس ڈرائیور، ایک خاتون اور تین بچیاں جاں بحق ہو گئی ہیں جبکہ درجنوںافراد زخمی ہیں جنہیں ایمبو لینسز اور گاڑیوں کے ذریعے کو ئٹہ کے مختلف اسپتا لوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
زخمیوں میں سے بعض کی حالت نا زک بتا ئی جا رہی ہے جس کے با عث مر نے والوں کی تعداد میں اضا فہ کا خدشہ ہے۔
دریں اثنا ءالمناک حادثہ کے بعد اسپتا لوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں گاڑی کے ٹکر سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نعیم ولد پلین سکنہ گونکی شہرک اور ریاض ولد شیران سکنہ گونکی شہرک کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
حادثہ شہرک میں کیساک کے قریب سی پیک روڈ پر آیا۔
کہا جارہا ہے کہ وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں نعیم اور ریاض ہلاک ہوگئے۔
لاشوں کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا ہے۔