بلوچستان کے ساحلی شہر و سی پیک مرکز گوادر میں لیویز فورس نے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اپنے 2 ساتھی اہلکاروں کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاجاً ڈیوٹی دینے سے انکارکردیاہے۔
لیویز اہلکار دودا اور زکریا کو گذشتہ دنوں فورسز نے دیگر 3 نوجوانوں کے ہمراہ حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا جن کا تاحال کوئی خبر نہیں۔
لیویز فورس نے اپنے ساتھی اہلکاروں کی جبری گمشدگی کے خلاف ڈیوٹی سے بائیکاٹ کرکے ڈسی ہاؤس پہنچ گئی ۔
لیویز اہلکاروں کا کہنا ہے جب تک ساتھی دودا اور زکریا کو بازیاب نہیں کیا جائے گا احتجاجی جاری رہے گی۔
اس وقت لیویز اہلکار بڑی تعداد میں ڈی سی آفس کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کررہے ہیں۔
فورسزوخفیہ اداروں نے 27 ستمبر ہفتے کی رات کو گوادر شہر میں نیو ٹائون سے 5 افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کیا تھا۔ لاپتہ کیے گئے افراد میں2 نوجوانوں کی شناخت لیویز فورس کے اہلکار دودا خالد اوزکریا زاکر ولد یقعوب کے ناموں سے ہوگئی جبکہ دیگر 3 کی شناخت معراج ولد نور بخش، اعجاز ولد حسین ایوب ولد حمزہ کے ناموں سے ہوگئی تھی۔