کوئٹہ ، قلات وتربت میں فائرنگ سے خاتون سمیت3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ ، قلات اور تربت میں فائرنگ کے 3 واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

ضلع کیچ کے مرکزی شہرتربت میں سبزی منڈی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک شخص کی شناخت ممتاز علی ولد علی احمد سے کی گئی جسے موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر قتل کیا۔

حملہ آور واقعہ کے بعد فرار ہوگئے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

زخمی ہونے والے کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

دریں اثنا قلات کے علاقے دشت مغلزئی میںشوہر کی فائرنگ سے بیوی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق قتل کی وجہ گھریلو ناچاقی بتائی جاتی ہے ۔

لاش کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment