مغربی بلوچستان میں جیش العدل کے حملے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک

0
20

ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں عسکریت پسندوں اور مسلح افراد کے مختلف حملوں میں کم از کم3 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق چند گھنٹے قبل سیستان بلوچستان کے علاقے ہرمند میں مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں ایک سرحدی محافظ ہلاک ہو گیا۔

ارنا نے کہا کہ اسی علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ایک اور حملے میں ایک اور سرحدی محافظ ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ پولیس کی اسپیشل فورس کا ایک رکن سیستان بلوچستان کے قصبے خش میں بھی مارا گیا۔

عسکریت پسند گروپ جیش العدل نے ٹیلی گرام پر ایک پیغام میں گزشتہ دو حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اس گروپ نے حالیہ مہینوں میں متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، جن میں اتوار کو اسی علاقے میں ہونے والا حملہ بھی شامل ہے جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here