پنجگور میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

0
25
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے خدابادان میں نامعلوم افراد نےایک رہائشی کوارٹر میں گھس کر پاکستان کے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 افراد کو فائرنگ کر کےہلاک کر دیا، جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پنجگور کے علاقے خدابادان میں پیش آیا ہے جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک رہائشی کوارٹر پر حملہ کردیا جسکے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔

لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے ہلاک افراد مزدور تھے ۔جنہوںنے خدابادان میں کرائے پر رہائشی کوارٹر لیا تھا ۔

پولیس نے واقع کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

ہلاک افراد کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کے مختلف علاقوں سے بتایا جارہا ہے۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

ایک اور واقعہ میں پنجگور کے علاقے پنچی تسپ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک شخص کی شناخت امان اللہ ولد عطا اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

لاش کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here