کوئٹہ: بی این پی مینگل کے مرکزی رہنماآغا خالد شاہ قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے مرکزی رہنما و مرکزی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن آغا خالد شاہ کو قتل کردیا۔

واقعہ سریاب روڈ کلی جیو کے قریب پیش آیا۔

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خالد شاہ زخمی ہوگئے تھے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

Share This Article
Leave a Comment