بلوچستان کے ضلع خاران میں لاپتہ افراد کے لواحقین نے خاران ریڈ زون میں دھرنا دیکر شاہراہ کو بند کردیا ہے۔
بتایا جارہاہے کہ جبری لاپتہ امان اللہ ولد عبدالقادر، محمد داود ولد محمد انور،ارشاد احمد ولد امین اللہ اور امین اللہ ولد عبدالقادر کے لواحقین کی جانب سے روڈ ریڈ زون کو مکمل طور پر بند کر دیا گیاہے۔
دھرنا میں لواحقین کے ساتھ خواتین بھی شامل ہیں، جنھوں نے اپنے پیاروں کے تصاویر والے پوسٹر ہاتھوں میں اٹھا رکھے ہیں۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ ماورائے عدالت اس طرح شریف شہریوں کو لاپتہ کر انکے خاندان کو پریشان کرنا ناانصافی ہے۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ امان اللہ محمد حسنی ایک شریف شہری ہے دو وقت کی روزی روٹی کمانے میں مصروف تھا ۔
محمد دائود، امین اللہ،ارشاد احمد کے لواحقین کا کہناتھا کہ انکے پیاروں کو کلی جنگل رحمت اللہ سے بلاوجہ اٹھایا گیا چاروں لاپتہ ہونے والوںنے اگر کوئی گناہ کیا ہے تو انھیں عدالتوں میں پیش کریں۔