بلوچستان کے علاقے پنجگور میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ جھاؤ سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔
پنجگور کے علاقے چتکان بازار کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ظہور احمد ولد فقیر محمد جبکہ زخمی کی شناخت زبیر کے نام سے ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک اور زخمی شخص کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
دوسری جانب ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں گرفتار شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
جھاؤ سے گزشتہ روز مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے احمد عرف کچّو ولد کریم سکنہ جھل جھاؤ کی لاش جھاؤ کے علاقے عطا محمد گوٹھ سے برآمد ہوئی ہے۔
قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔