سوراب و دالبندین میں ٹریفک حادثات سے 5 افراد ہلاک

0
26

بلوچستان کے علاقے سوراب اور دالبندین میں ٹریفک حادثات سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

ضلع سوراب کے تحصیل دشتگوران ایریا میں کوئٹہ ٹوکراچی قومی شاہراہ کے مقام پر بتگو چوکی کے قریب ویگن اور فیلڈر میں خوفناک تصادم ہوا ہے ۔

حادثے میں 3 افراد ہلاک دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو نازک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سوراب منتقل کر دیا گیا ۔

دوسرے 2 واقعات دالبندین میں پیش آئے جہاں 2 افراد ہلاک ۔

دالبندین میں مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق پک اپ گاڑی کی ٹکر مارنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ یک مچ کے قریب ایک پک گاڑی الٹنے سے ایک شخص موقع پر ہلاک ہوگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here