بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے عیسیٰ نگری میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے۔
فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب خضدارمیں کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراہ نزد ایدھی سینٹر کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا ۔جس سے 2 افراد موقع پر ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گئے۔
ہلاک و زخمی افراد کوٹیچنگ ہسپتال منتقل کیاگیا ۔
حادثہ مسافر کوچ کے تیز رفتاری کی باعث پیش آئی۔
ہلاک افراد کا تعلق خضدار سے بتایا رہا ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔