بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا ۔
نصیرآباد کے ہیڈکوارٹر شہر ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ مراد جمالی کی حدود ڈبل مسجد کے قریب میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شاہد علی نامی ایک شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔
لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔
دوسری جانب خاران میں شاہ فیصل نامی ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کوئٹہ کا رہائشی ہے جنہوں نے خاران میں خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔
تاہم خودکشی کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔