کوئٹہ میں فائرنگ سے بیٹا ہلاک ، باپ زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں بیٹا ہلاک اور باپ زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پیر کی شب کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عادل نامی شخص کو قتل کردیا جبکہ اس حملے میں مقتول کے والد سردار احمد اللہ زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ رشتے کے تنازع کے باعث پیش آیا۔

پولیس نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید کارروائی جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment