کوئٹہ میں فائرنگ وقلات میں روڈ حادثہ ، نائی سمیت 2افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے بروری کلی ابراہیم زئی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بروری روڈ کلی ابراہیم زئی میںحجام کے دکان میں فائرنگ سے نائی ہلاک ہوگیا ۔

ہلاک نائی کی شناخت 55 سالہ مجاہد کے نام سے ہوگئی ہے۔

ہلاک شخص کا تعلق بھاول پور سے بتایا جارہا ہے ۔

لاش سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب قلا ت میں ٹر یفک حا دثہ ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔

لیو یز حکا م کے مطابق بینچہ کے مقا م پر قلا ت سے آ نے والی گاڑ ی ڈا ئیور سے بے قا بو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں رضا محمد نا می شخص ہلاک ہو گیا۔

لیو یز نے لا ش کو تحو یل میں لے کر ہسپتا ل منتقل کر دیا جہا ں ضر وری کار روائی کے بعد لا ش ورثا ءکے حو الے کر دی گئی۔

Share This Article
Leave a Comment