ڈیرہ مراد جمالی: تعمیراتی کمپنی پر بم حملے میں زخمی شخص چل بسا

0
25

بلو چستان کے ضلع نصیر آباد کے ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مراد جمالی میں گذشتہ روزتعمیراتی کمپنی کے ورکرز پر موٹر سائیکل سواروں کی دستی بم حملہ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 5 میں سے ایک ہلاک ہوگیا۔

حملے کے نتیجے میں 5 ورکزر زخمی ہوگئے تھے جن میں ایک کی حالت نازک بتائی گئی تھی۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ ریپبلکن گارڈ(بی آرجی) نے قبول کی تھی۔

جبکہ 5 زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے ہیڈکوارٹر شہر ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود گرڈ اسٹیشن کے قریب روڈ کے تعمیراتی کام پرمامور مزدوروں پر موٹر سائیکل سوار افراد کی جا نب سے دستی بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک مزدور عبدالعزیز جاںبحق جبکہ5مزدورعبدالمنان،شاہد خان،محمد بچل، حسین بخش اورعبدالوہاب زخمی ہوگئے ہیں جنہیں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹر محمد اسماعیل جتک اور ان کی پیرا میڈیکل اسٹاف نے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی ۔

زخمی ہونے والے ایک ورکر کا کہنا تھا کہ ہم سب کھانا کھا کر اٹھ رہے تھے کہ 2موٹر سائیکل سوار افراد نے ان پر دستی بم ہم پر پھینکا جو زور دار دھما کے سے پھٹ پڑا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام ورکرز بلیک ٹاپ روڈ پر کام کررہے تھے۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں آزادی پسند مسلح تنظیمیں تعمیراتی کمپنیز، موبائل فون ٹاورز، معدنیات کے تنصیبات ، گاڑیوں اور وسائل کے لوٹ کھسوٹ میں شامل تمام عناصر کو نشانہ بناتے رہتے ہیں ان کی باقائدہ ذمہ داری بھی قبول کرتے رہتے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here