بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد کی دستی بم حملے میں 5 افرادر زخمی ہوئے ہیں۔
دستی بم حملہ ڈیرہ مراد جمالی میں گریڈ اسٹیشن کے مقام پر پیش آیا ہے، جہاں موٹر سائیکل سواروں نے تعمیراتی کمپنی کے مزدوروں پر دستی بم سے حملہ کیا۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
دوسری جانب بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج ڈیرہ مراد جمالی میں سڑک تعمیر کرنے والی ایک کمپنی کے اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ۔
ترجمان نے کہا کہ بی آر جی کے سرمچاروں نے ڈیرہ مرا جمالی جمالی گریڈ اسٹیشن کے قریب سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے اہلکاروں کو دستی بم سے نشانہ بنایا، دھماکے کی نتیجے میں 5 اہلکار شدید زخمی ہوئیں۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ ریپبلکن گارڈز اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔