پنجگور و خضدارمیں فائرنگ ،روڈ حاثہ وگیس سلنڈر دھماکا،4 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے پنجگور و خضدارمیں فائرنگ ،روڈحاثہ وگیس سلنڈر دھماکے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

پنجگور کے سراوان خدابادان میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے سراوان خدابادان میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے منع کرنے پر فائرنگ سے جلیل ولد عبدالغنی نامی ایک شخص ہلاک جبکہ عاصم ولد مسلم ساکم ولد نعمت اور نصیب اللہ ولد عنایت اللہ زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

دوسرے واقعہ میں پنجگور میں ٹر یفک حا دثے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔

تبلیغی اجتما ع سے واپسی پر کیسا ک کے مقا م پر گاڑی کی ٹکر سے پنجگور کے 2 رہائشی ہلاک ہو گئے۔

ہلاک افراد کی شنا خت عیسیٰ اور زاہد کے نام سے ہو ئی ہے۔

ہلاک ہو نے والے افراد کا تعلق پنجگور چتکا ن غریب آ باد سے تھا جنہیں فوری طور پر ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہا ں ضر وری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا ء کے حوا لے کر دیا گیا۔

دریں اثنا خضدارتحصیل زہری یوسی گھٹ کے بازار میں گیس سلنڈر دھماکے سے ایک شخص جھلس کرہلاک ہوگیا۔

تحصیل زہری یوسی گھٹ بازار میں افسوسناک ہوا قعہ پیش آئی جہاں دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔

گیس سلنڈر لیکیج کے باعث زور دار دھما کےکے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر ہلاک ہوگیا اور آگ سے دکان کے سارے سامان جل کر خاکسترہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی میونسپل کمیٹی زہری کے فائرنگ بریگیڈ موقع پرپہنچ کرآگ پر قابو پالیا اورقریبی دکانوں کو مزید بڑے حادثے سے بچالی۔

Share This Article
Leave a Comment