بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں پاکستانی فوج کی ڈرون طیاروں کی بمباری سے ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
علاقائی ذرائع کادعویٰ ہے کہ ڈرون بمباری 12 ستمبر کو ہرنائی کے پہاڑی علاقے علی تل کے مقام پر علی الصبح چار بجے ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون طیاروں نے بمباری بلوچ آزادی پسند تنظیموں کے ٹھکانوں پر کی ہے جس میں ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔تاہم اس کی باقائدہ تصدیق نہیں ہوپائی ہے ۔
واقعے سے متعلق اب تک نہ کسی آزادی پسند تنظیم کا موقف سامنے آیا ہے اور نہ ہی پاکستانی فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر نے ردعمل دیا ہے۔
علاقائی ذرائع بتاتے ہیں مذکورہ ڈرون حملوں کے بعد صبح گن شپ ہیلی کاپٹروں نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا تھا۔