گوادر میں دھماکا،کوئٹہ و سبی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک،پشین سے ایک شخص اغوا

0
19

بلوچستان کے ساحلی شہر و سی پیک مرکز گوادرمیں بم دھماکا ہواجبکہ کوئٹہ و سبی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے اور پشین سے ایک شخص کواغوا کرلیا گیا۔

ہفتے کی شب گوادر میں زور دار دھماکہ سنا گیا ۔

پولیس کے مطابق ایئرپورٹ روڈ پر واقع عجوہ سویٹ بیکری پر دستی بم حملہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق بم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

دھماکہ سے سے بیکری کے شیشے ٹوٹ گئے اور اسے نقصان پہنچا۔

واقعے کے بعد فورسز کی بھری نفری نے شہر کے سڑکوں کو بند کرکے چیکنگ شروع کردی ہے ۔

دوسری جانب دارلحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے کلی فیض آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خالد حسین نامی شخص کو قتل کردیا ہے اور فرار ہوگئے۔

لاش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔

دریں اثنا سبی میں باب حبیب عدالت روڈ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے مذکورہ واقعہ میں ایک شخص ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت امید ولد لعل محمد گشکوری کے نام سے ہوگئی ہے جس کی لاش کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں پشین میں سرانان کے مقام پر مسلح افراد نے ایک شخص کو اغواکرلیا۔

مغوی کے لواحقین نے کہنا ہے کہ مسلح اغوا کار تین گاڑیوں میں سوار تھے ، مغوی کے ساتھ ایک کروڑ ستر لاکھ روپے بھی تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here