بلوچستان کے علاقے تربت میں دھماکا اور خضدار میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں سی پیک روڈ پر بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔
دھماکے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت الطاف ولد مراد محمد سکنہ آپسرڈنے سر کے نام سے ہوگئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق دھماکاگذشتہ رات ایم 8 کوئٹہ ٹو تربت روڈ پر جوسک کھجور مارکیٹ کے قریب بارودی سرنگ سے ہوا ہے ۔
لیویز فورس نے لاش کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا ہے۔
دوسری جانب خضدار کے کھٹان میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے 3 افراد ہلاک کردیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی بھی ہوگئے۔
واقعہ کے ردعمل میں متاثرہ کاخاندان نے جھالاوان ہسپتال کے سامنے لاشیں رکھ کر روڈ کو احتجاجاًبلاک کر دیا ہے۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمیں اسلم نامی شخص کی طرف سے بار بار دھمکیاں دی گئیں اور اسلم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہمارے گھر میں گھسگیا اور فائرنگ کرکے خاندان کے 3 افراد کو قتل اور چار کو زخمی کر دیا۔