بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 افراداور 3 راہگیر زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے شاہ پیڑول پمپ کے قریب مسلح موثر سائیکل سوار نے ویگو گاڑی پر فائرنگ کردی جس کی بنا پر عبد الرزاق شر اور جوابی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار معشوق رند نامی شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور تین راہگیر شمن علی،مظفر علی اور پٹھانی بی بی زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔