کوئٹہ میں خاتون قتل ،مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کےدارلحکومت کوئٹہ میں ایک کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کوئٹہ کے علاقےمشرقی بائی پاس کے قریب واقع ایک مکان میں پیش آیا۔

دوسری جانب کوئٹہ میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور اس کے مبینہ آشنا کوقتل کردیا۔

واقعہ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں پیش آیا۔

دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ملزم موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری نےملزم کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

Share This Article
Leave a Comment