پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار 3 افراد بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار 3 افراد کوئٹہ سے بازیاب ہوگئے۔

بازیاب ہونے والے تینوں افراد کی شناخت دین محمد مری،ڈاکٹر رفیق احمد اورکمالان دشتی کے ناموں سے ہوگئی ہے ۔

دین محمد مری کی بازیابی کی تصدیق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز جبکہ ڈاکٹر رفیق احمد اورکمالان دشتی کی بازیابی کی تصدیق بی این ایم کے انسانی حقوق کے ادارے پانک نے کی ہے۔

دین محمد مری کو رواں سال 24 اگست کو ہزار گنجی کوئٹہ سے فورسز نے جبری لاپتہ کردیا تھا ۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا کہنا تھا کہ دین محمد مری کے اہلیہ اور بچوں نے جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تھا ۔

ڈاکٹر رفیق احمدکوفورسز نے 11اگست 2023 کو حراست میں لینے بعد جبری گمشدگی کا نشانہ بنایاتھا۔

اسی طرح کمالان دشتی کویکم ستمبر 2023 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیاتھا۔

آج تینوں افراد بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment