بلوچستان کے علاقے ژوب میں برساتی ندی میں ڈوب کر 2 بچے ہلاک ہوگئے۔
واقعہ ژوب کے تحصیل کاکڑ خراسان کے علاقے کیشتو میں پیش آیاجہاں بارش کے دوران 2بچے برساتی ندی میں بہہ کر ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ہونے والے بچے صمد خان مردانزئی (مرخیل)نامی شخص کے فرزند بتائے جارہے ہیں۔
علاقے کے لوگوں نے لاشوں کو ندی سے نکال لیا۔