بلوچستان کے علاقے خاران سے لاپتا دو بھائیوں کی عدم بازیابی کیخلاف دھرنا جاری ہے جبکہ گذشتہ روز شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔
~
خاران سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے دو سگے بھائی کامران اور بختیار یلانزئی کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین اور بی وائے سی کا احتجاجی دھرنا خاران کی ریڈ زون ایریا پر گذشتہ روزتیسرے دن بھی جاری رہا۔
احتجاجی دھرنے میں خاران کے تمام سیاسی و مذہبی پارٹیز کے رہنماؤں اسٹوڈنٹس وکلا برادری تاجر برادری سمیت خواتین و بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ ضلعی انتظامیہ اور حکومتی نمائندوں کی جانب سے یقین دہانی اور مذاکرات کے باوجود دونوں لاپتہ بھائی بازیاب نہ ہوسکے ۔
لواحقین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ دونوں لاپتہ بھائی کامران اور بختیار یلانزئی کی بازیابی تک ریڈ زون پر احتجاجی دھرنا جاری رہےگا ۔
علاوہ ازیں لاپتہ کامران اور بختیار یلانزئی کی جبری گمشدگی کیخلاف گذشتہ روزجمعہ کو خاران شہر میں دوسرے روز بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی جاری رہی۔