بلوچستان میں ایسا ماحول پیدا کیاگیا جیسے علیحدگی کی تحریک چل رہی ہو،شہباز شریف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچ نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ بلوچستان میں نفرت کے بیچ بونے کی کوشش کی گئی ہے۔

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمنوں سے بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پاکستان کے دشمنوں کوعبرت کا مقام بنایا جائے گا محب وطن لوگ چاہتے ہیں کہ بلوچستان ترقی کرے، وہاں امن ہو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ کل کوئٹہ کے دورے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا، مرنے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی جن کے اندر بہت حوصلہ موجود تھا۔ کورکمانڈر کوئٹہ نے بلوچستان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں جوکچھ ہوا وہ عسکریت پسندی کی انتہا تھی، جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ان کے مطابقعسکریت پسندی اورخارجی عناصر مل کر بلوچستان میں نفرت کے بیج بو رہے ہیں۔ عسکریت پسندوں کو باہر سے مدد مل رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 26 اگست کو ایسا ماحول پیدا کیا گیا جیسے بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک چل رہی ہو۔ ’بلوچستان کے لوگ محبت وطن ہیں وہ چاہتے ہیں ترقی کا پہیہ تیزی سے چلے، ہم نے دورے کے دوران تمام لوگوں کے مشوروں کو سنا ہے۔‘

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دشمن پاک چین دوستی میں دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں، چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور سے بلوچستان بہت زیادہ فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ عسکریت پسندسی پیک کو عوام کی ترقی کیلئے پروموٹ نہیں کرنا چاہتے۔

Share This Article
Leave a Comment