بارکھان سے لاپتا صحافی حیات کھیتران بازیاب ہوگئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع بارکھان سے گزشتہ روز پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتا ہونے والے مقامی صحافی حیات کھیتران کوہلو پریس کلب پہنچ گئے۔

صحافی کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ حیات خان کھیتران کو ایف سی کوہلو 86 ونگ کے کرنل بابر خلیل نے اپنے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جس کے بعد سے ہمارا حیات خان سے کوئی رابطہ نہیں ہو پارہا۔

صحافی کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ایف سی کرنل نے صحافی کو لاپتہ کردیا ہے اور خاندان انکی بازیابی کا مطالبہ کرتی ہے۔

صحافی حیات خان کھیتران کے اہلخانہ نے حکومت اور اعلیٰ حکام اور صحافی برادری سے مطالبہ کیاتھا کہ حیات خان کی باحفاظت بازیابی میں انکی مدد کریں اور اگر حکومت اس امر خاموش رہی تو واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کرینگے۔

اب صحافی کے بھائی حفیظ اللہ کھیتران کا بتانا ہے کہ حیات کھیتران جوگزشتہ روز لاپتا ہوگئے تھے تاہم اب وہ کوہلو پریس کلب میں ہیں۔

حیات کھیتران کی بازیابی کے لیےآج بارکھان کےشہررکھنی میں مظاہرہ کیاگیاتھا جس میں مقامی صحافیوں نے شرکت کی تھی۔

شرکا نے حیات کھیتران کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment