خضدار سے برآمد 4 لاپتہ افراد کی لاشوں کی شناخت ہوگئی

0
37

بلوچستان کے علاقے خضدار سے برآمد ہونے والی 5 افراد کی مسخ شدہ لاشوں میں4 کی شناخت ہوگئی ہے۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق کے لاشوں کی شناخت فیاض جتک، سعید غلامانی، سعید میرا جی اور نثار احمد کے ناموں سے ہوگئی ہے ۔

وی بی ایم پی کا کہنا تھا کہ چاروں نوجوان رواں سال جبری گمشدگی کے شکار ہوئے تھے جن کی آج تشدد زدہ لاشیں خضدار کے مختلف علاقوں سے برآمد ہوئیں جو ایک ماورائے آئین اقدام ہے جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

فیاض جتک کو 13 جولائی کو خضدار سے مین ار سی ڈی شاہراہ سے لاپتا کیا گیا تھا اور لیویز کا ملازم تھا۔

فیاض کی لاش کل بروز بدھ کوئٹہ سے برآمد ہوئی تھی جس کی تدفین آج کردی گئی ہے۔

سعید غلامانی گزشتہ چند ماہ سے لاپتا تھا جس کا تعلق خضدار سے ہے۔

سعید غلامانی کی لاش خضدار کے علاقے کھنڈ سے برآمد ہوئی ہے۔

برآمد ہونے والے باقی ایک لاشوں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں حسب معمول پاکستانی فورسز پر بلوچ مسلح تنظیموں کے حملوں کے بعد لاپتہ افراد کی لاشیں برآمد ہوتی رہی ہیں۔

ماضی میں بھی فورسز پر حملوں کے نتیجے میں کئی لاپتہ افراد کو دوران حراست قتل کرکے انہیں جعلی مقابلوں میں مارنے کا دعویٰ کیا گیا ۔مذکورہ لاشیں بھی اسی ذہنی پستی وسیکورٹی ناکامی کا ردعمل وانتقامی کارروائی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here