خاران : 2 بھائیوں کی جبری گمشدگی کیخلاف لواحقین کا ریڈ زون میں دھرنا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران میں خاران میں 2نوجوانوں کی جبری گمشدگی کیخلاف لواحقین کا ریڈ زون میں دھرنا دیدیا ہے۔

دو نوں نوجوان جو آپس میں سگے بھائی ہیں کو خاران شہر میں چیف چوک سے لاپتہ کیا گیاتھا۔

ذرائع کے مطابق خاران شہر میں چیف چوک دکان سے نوجوانوں کو جبری طور پر حراست میں لیکر لاپتہ کردیا گیا۔

دونوں بھائیوں کی جبری گمشدگی کیخلاف ان کے لواحقین نے خواتین بچوں سمیت نے احتجاجاً خاران ریڈ زون ایریا کو بلاک کردیا اور دونوں نوجوانوں کی بازیابی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

Share This Article
Leave a Comment